Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر عامر نے بیٹی کی سالگرہ پر ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیئے

باکسر عامر نے بیٹی کی سالگرہ پر ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیئے

لندن کے اسٹیڈیم میں تقریب ، باکسر اپنی بیٹی و اہلیہ کیساتھ جھومتے رہے
لندن ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی بیٹی لمائیشا کی دوسری سالگرہ پر ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کر ڈالے ۔ عامر خان نے بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ رقص بھی کیا۔ عامر خان اور فریال مخدوم نے اپنی بیٹی لمائیشا کی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ میکرون اسٹیڈیم میں منعقدہ شاندار تقریب میں دو سو پچاس مہمانوں کو بلایا گیا۔ سالگرہ کی تقریب میں ایک لاکھ پاؤنڈ کا خرچہ آیا ۔ تقریب میں عامر اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ جھومتے رہے۔ عامر اور فریال کی 2013ء میں امریکہ میں شادی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT