Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر مینی پیکاؤ سیاسی میدان میں اتر گئے

باکسر مینی پیکاؤ سیاسی میدان میں اتر گئے

منیلا۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پیکاؤ فلپان میں بے حد مقبول ہیں۔ مینی پیکاؤ کا مقابلہ ہوتا ہے تو گلیاں ویران ہو جاتی ہیں اور جرائم کی شرح صفر ہو جاتی ہے کیونکہ پوری عوام ان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اپنے کام کاج چھوڑ دیتی ہے۔تاہم یہ سفر آسان نہیں ہو گا۔ باکسنگ کوچ ایڈیل کہتے ہیں پیکیاو مین عالمی چیمپیئن ہیں لیکن میرا خیال کہ وہ اسے سیاسی میدان میں منتقل کر پائیں گے کیونکہ یہ بہت پیچیدہ کام ہے۔ پیکاؤ کے سیاسی عزائم بہت بلند ہیں اور انھوں نے ایک دن فلپائن کا صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کے نازک مسائل سے کیسے نمٹ پائیں گے۔ پیکاؤ اپنی بات کسی لگی لپٹی کے بغیر کہتے ہیں۔ فروری میں انھوں نے کہا تھا کہ ہم جنس پرست ’جانوروں سے بدتر ہیں‘ جس پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی تھی۔

 

عامر خان کی ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید
لندن۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے میکسیکن باکسر کانیلو کیساتھ فائٹ سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کانشانہ بنا یاا۔ دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو میکسیکو کے کانیلو الوریز کیساتھ لاس ویگاس میں لڑیں گے۔ میگا باؤٹ سے قبل فائٹرز کی آخری پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عامر خان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکی صدر بننے کے بعد وہ مسلمانوں اور میکسیکن شہریوں کے ملک میں داخلے کو دشوار کر دیں گے اسی کے تناظر میں عامر خان نے کہا کہ اگر ٹرمپ صدر بن گئے ہو سکتا ہے امریکہ میں یہ میری اور کانیلو کی آخری فائٹ ہو۔

TOPPOPULARRECENT