Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر نیرج اولمپک کوالیفکیشن سے قریب تر

باکسر نیرج اولمپک کوالیفکیشن سے قریب تر

نئی دہلی ، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو بی سی ایشین چمپئن نیرج گویت سیمی فائنلز میں داخلے کے بعد اولمپک مقام کیلئے مسابقتی میدان میں واحد ہندوستانی باقی رہ گئے کیونکہ وینزویلا کے ورگاس میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ سے دو دیگر ہندوستانی فرسٹ راؤنڈ میں ناکامیوں کے پیش نظر خارج ہوگئے۔ 24 سالہ نیرج (69kg) نے یونان کے دیمتریوز پولیکوز ساگراکوز کو 3-0 سے مات دی اور جمعرات کو سیمی فائنلز میں سابق یورپین چمپئن شپس سلور میڈلسٹ سکنڈ سیڈ جرمن ارایک مروتیان کے مقابل ہوں گے۔ نیرج اگلا مقابلہ جیت جائیں تو انھیں اولمپک مقام حاصل ہوجائے گا لیکن اُن کی ناکامی پر انھیں سیمی فائنلز ہارنے والوں کے درمیان ’باکس۔آف‘ کے ذریعہ ریو گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ تاہم گورو بیدھوری (52kg) اور دلباغ سنگھ (81kg) کیلئے معاملہ ختم ہوگیا۔ ابھی تک تین انڈین باکسرز شیوا تھاپا(56kg)، منوج کمار (64kg) اور وکاس کرشن (75kg) ریو گیمز کیلئے کوالیفائی ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT