Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر وجیندر کو 10 واں ڈبلیو بی او رینک

باکسر وجیندر کو 10 واں ڈبلیو بی او رینک

نئی دہلی ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ آج ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) کی رینکنگس میں 10 ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ گزشتہ ماہ یہاں انھیں ایشیا پسیفک سوپر مڈل ویٹ چمپئن کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وجیندر جنھوں نے اس ٹائٹیل کیلئے سابق ڈبلیو بی سی یورپین چمپئن کیری ہوپ کو 10 راؤنڈ کے سخت مقابلے میں شکست دی، گزشتہ سال پروفیشنل بننے کے بعد سے ناقابل شکست ہیں۔ انھوں نے سات کامیابیاں درج کرائیں، جن میں سے چھ ناک آؤٹ فتوحات ہیں۔ ہندوستانی باکسر کو امریکن اسٹار ٹریور مک کمبی سے برتر مقام ملا ہے ۔ وہ بھی سرکٹ میں ناقابل شکست ہیں اور 22 فتوحات حاصل کئے جن میں 17 ناک آؤٹ شامل ہیں۔ وجیندر سے ایک مقام برتر امریکہ نشین روسی میات کوروبوف ہیں جو 27 فائٹس میں سے 26 جیت چکے ہیں۔ وجیندر نے جو فی الحال ہندوستان میں ہیں، آج وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT