Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسنگ ڈے ٹسٹ میں نئے بولر کی شمولیت متوقع

باکسنگ ڈے ٹسٹ میں نئے بولر کی شمولیت متوقع

پرتھ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ کیلئے سلیکٹروں نے آسٹریلیائی فاسٹ بولر نیتھن کلٹر نائل کے زخمی ہونے کے بعد ان کے مقام پر اسکاٹ بولینڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ملبورن کرکٹ گراونڈ پر باکسنگ ڈے ٹسٹ میں نائل اس لئے شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ وہ پیر کو بگ باش لیگ ٹوئنٹی 20 مقابلہ میں پرتھ اسکورچر کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلہ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ قبل ازیں بولینڈ کو اوباٹ میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کیلئے محفوظ کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا لیکن اس مقابلہ سے قبل انہیں گھریلو کرکٹ میں شرکت کیلئے ٹیم سے روانہ ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 212 رنز سے شکست دی ہے اور امید ہیکہ دوسرے ٹسٹ میں 26 سالہ بولینڈ کو موقع دیا جائے گا اور وہ اس طرح اپنے ٹسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بولینڈ نے 2011-12ء میں وکٹوریہ کیلئے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے اور اب تک وہ 27 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اسکورچر کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہیکہ نیتھن کا سادھا کاندھا فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوا ہے اور وہ باکسنگ کے ٹسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ آسٹریلیا کیلئے فاسٹ بولنگ شعبہ میں حالیہ دنوں میں مسائل پیدا ہورہے ہیں جیسا کہ مچل جانسن کی سبکدوشی کے بعد مچل اسٹارک پہلی پسند بنے تھے لیکن وہ بھی زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT