Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / باہمی اتحاد و بھائی چارگی سے ہر ایک کی ترقی ممکن: گورنر

باہمی اتحاد و بھائی چارگی سے ہر ایک کی ترقی ممکن: گورنر

راج بھون میں گورنر نرسمہن کی دعوت افطار، چیف منسٹر ، ڈپٹی چیف منسٹر اور اہم شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ آپسی اتحاد و بھائی چارگی کے ذریعہ ہرکسی کی ترقی ممکن ہوسکے گی اور ہر ایک کو آپس میں مل جلکر زندگی گذارنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آج یہاں راج بھون کے دربار ہال میں مسلم روزہ داروں کیلئے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ قبل افطار اپنا مختصر خطاب کرتے ہوئے مسٹر نرسمہن نے کہا کہ مذہب اسلام ہر ایک کو امن کا پیام دیتا ہے اور بالخصوص ماہ رمضان المبارک ایک انتہائی مقدس ماہ ہوتا ہے اس ماہ میں ہر کوئی آپس میںمل بیٹھ کر دوسروں کی تکالیف پر توجہ دیتے ہوئے ان کی تکالیف و مشکلات کودور کرنے پر توجہ دیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر انسانیت کے ساتھ رہتا ہے تو اس کی زبردست ترقی ہوسکتی ہے، انہوں نے عوام بالخصوص مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان المبارک سے بھرپور استفاد کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کے ذریعہ خوشحال زندگی گزاریں۔ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی قبل از وقت مبارکباد پیش کی۔ افطار سے قبل خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے ماہ رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی اور بعد افطار نماز مغرب کی امامت کی۔ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے آج اہتمام کردہ افطار پارٹی میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ، اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مدھو سدن چاری، صدر نشین تلنگانہ کونسل سوامی گوڑ، قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی، قائد تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر، ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی، کے سری ہری، چیف منسٹر آندھرا پردیش کے نمائندہ کی حیثیت سے ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش کے ای کرشنا مورتی، وزراء این نرسمہا ریڈی، بی مہیندر ریڈی، چندولعل، اندرا کرن ریڈی، پوچارم سرینواس ریڈی، جگدیش ریڈی، ارکان قانون ساز کونسل محمد سلیم صدر نشین وقف بورڈ، محمد فاروق حسین، سید امین الحسن جعفری، پربھاکر، راجیشور ریڈی، وینکٹیشورلو مشیر حکومت برائے اقلیتی اُمور اے کے خان، صدرنشین تلنگانہ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن اسمعیل علی خان، سابق گورنر ٹاملناڈو کے روشیا، سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این بھاسکر راؤ، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، میئر گریٹر حیدرآباد میونسل کارپوریشن بی رام موہن، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپریشن اکبر حسین، صدرنشین کھادی بورڈ زاہد یوسف، صدر نشین سٹ ون میر عنایت علی باقری، علماء، مشائخین، مخدوم محی الدین ( مخدوم برادرس )، غلام صادق الدین، حافظ صابر پاشاہ خطیب و امام مسجد حج ہاوز، چیف سکریٹری ایس پی سنگھ، ڈائرکٹر یوتھ سرویسیس ایم اے عظیم و دیگر اعلیٰ عہدیدار کثیر تعداد میں شریک تھے۔ ہرپریت سنگھ پرنسپال سکریٹری برائے گورنر، سید عمر جلیل سکریٹری اقلیتی بہبود نے افطار کے انتظامات کی نگرانی کی اور مہمانوںکا خیر مقدم کیا۔ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے بھی ہر ایک سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT