Thursday , May 25 2017
Home / تفریح / باہوبلی 2 کے ٹریلر کی ریلیز، عوام کو فلم کی ریلیز کا انتظار

باہوبلی 2 کے ٹریلر کی ریلیز، عوام کو فلم کی ریلیز کا انتظار

اب ہندوستانی فلمی شائقین کا انتظار ختم ہوا کیونکہ توقعات سے بھرپور فلم باہوبلی 2 (داکنکلوزن) کا ٹریلر ریلیز ہوا۔ فلم کے ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی نے اس کے ٹریلر کے ذریعہ پھر ایک بار شائقین پر اپنا جادو چلا دیا ہے۔ ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی فلم باہوبلی (دابگنگ) سے زیادہ باہوبلی 2 میں دکھایا جائے گا۔ تلگو، تمل اور ہندی میں ریلیز کئے گئے ٹریلر کو شائقین سے زبردست چاہت مل رہی ہے۔ تلگو میں ہیرو پربھاس کے واٹس اوور کے ساتھ شروع ہونے والی باہوبلی 2 کے ٹریلر میں جنگ کے مناظر، پربھاس اور انوشکا کی پریم کہانی، کٹپا کا نیا روپ، وشواگامنی کی درد بھری آنکھوں میں چھپاراز اور آخر میں خطرناک بھلہ لادیوا سے نوجوان باہوبلی کی ٹکر کے مناظر کے ساتھ یہ ختم ہوتا ہے۔ موسیقار ایم ایم کروانی نے پھر ایک بار اپنی موسیقی سے ٹریلر کو ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔ اب تک شائقین کو سب سے زیادہ ایک ہی سوال کا جواب جاننے کی فکر تھی کہ کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا، لیکن ریلیز ہوئے ٹریلر سے شائقین کے من میں کئی ایسے نئے سوال پیدا ہوئے ہیں جنہیں جاننے کے لئے وہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT