Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / بایاں بازو ۔ کانگریس اتحاد نہیں : سی پی آئی

بایاں بازو ۔ کانگریس اتحاد نہیں : سی پی آئی

کولکتہ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بایاں محاذ کا کلیدی حصہ سی پی آئی نے آج کہاکہ سی پی آئی ایم زیرقیادت محاذ اور کانگریس نے ریاست کے اسمبلی انتخابات کیلئے صرف نشستوں پر مفاہمت ہوئی تھی، اتحاد نہیں ہوا تھا۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری پربھوت پانڈا نے کہا کہ اگر وہ مشترکہ انتخابی منشور جاری کرنے پر زور دیتے تو ایسے بات کہی جاسکتی تھی لیکن صرف مشترکہ پروگراموں اور مشترکہ کنوینر کی بناء پر بھی ایسا نہیں کہا جاسکتا جبکہ نہ تو مشترکہ پروگرام بنائے گئے اور نہ کوئی مشترکہ کنوینر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان صرف نشستوں پر مفاہمت ہوئی تھی لیکن ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بیدخل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ بایاں بازو ۔ کانگریس مفاہمت کی ۔ پانڈا نے کہا کہ کوئی بات واضح نہیں ہے جس کی بناء پر دونوں پارٹیاں اتحاد کرنے پر غور کرتیں۔ یہ مفاہمت بھی غیرواضح تھی۔

TOPPOPULARRECENT