Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بتکماںفیسٹول کی آج عام تعطیل

بتکماںفیسٹول کی آج عام تعطیل

حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے بتکماں فیسٹول کے سلسلہ میں کل 20 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔اس طرح منگل سے اتوار تک سرکاری ملازمین کیلئے تعطیلات رہیں گی اور 6 دن تک تلنگانہ حکومت اور نظم و نسق کا کام عملاً مفلوج ہوجائے گا۔ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر اسوسی ایشن کی درخواست پر تلنگانہ حکومت نے کل 20 اکتوبر کو بتکماں فیسٹول کی عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے آج احکامات جاری کئے ۔ اس تعطیل کے ساتھ سرکاری ملازمین کو اتوار تک عملاً تعطیلات حاصل ہوچکی ہیں اور تلنگانہ حکومت کے اس اعلان سے سرکاری ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ بتکماں فیسٹول کے آ غاز کے بعد سے ہی سرکاری ملازمین کو 3 بجے دفتر سے جانے کی اجازت دی جارہی تھی اور ہر سرکاری دفتر میں ملازمین 3 بجے کے بعد بتکماں فیسٹول منا رہے تھے۔ 20 اکتوبر کی تعطیل کے بعد سرکاری دفاتر مسلسل اتوار تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو رام نومی ، 22 اکتوبر کو وجئے دشمی ، 24 اکتوبر کو یوم عاشورہ اور 25 ا کتوبر کو اتوار کی تعطیل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 اکتوبر جمعہ کو اختیاری تعطیل ہے۔

TOPPOPULARRECENT