Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بتکماں تقاریب کیلئے آج ٹینک بنڈ پر خصوصی انتظامات

بتکماں تقاریب کیلئے آج ٹینک بنڈ پر خصوصی انتظامات

حیدرآباد ۔19اکٹوبر ( سیاست نیوز) کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں واقع ٹینک بنڈ پر 20اکٹوبر کو مجوزہ بتکماں تقاریب کے کامیاب انعقاد کیلئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ بتکماں گھاٹ پارک میں خواتین کو بتکماں کھیلنے کیلئے میدان کی کشادگی عمل میں لانے کے علاوہ راست ٹیلی کاسٹ کیلئے بھی حصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ لال بہادر اسٹیڈیم تا ٹینک بنڈ منعقد کی جانے والی اہم شوبھا یاترا کے راستہ میں 1100 افراد پر مشتمل عملہ کو متعین کیا گیا ہے اور بتکماں گھاٹوں کے قریب سڑکوں کی مرمت بھی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں واقع اہم اور بڑے تالابوں جن میں سرور نگر تالاب ‘ آئی ڈی ایل ٹینک ‘حشمت پیٹ اور پرگتی نگر ٹینکس ‘سونم چیرو ‘گنگارم چیرو ‘ درگم چیرو ‘ پلے چیرو اور پدا چیرو شامل ہیں ‘ جہاں پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے بتکماں تقاریب کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT