Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بتکماں تلنگانہ کا تہوار ، سرکاری طور پر منانے کی ستائش

بتکماں تلنگانہ کا تہوار ، سرکاری طور پر منانے کی ستائش

تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی تقریب ، سرینواس گوڑ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔16اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن گریٹر حیدرآباد کی جانب سے تلنگانہ فیسٹیول بتکماں تقریب کا ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد دفتر واقع نامپلی میں منعقد ہوا ۔ صدر اسوسیشن ایس ایم حسینی مجیب نے نگرانی کی ۔ رکن اسمبلی محبو ب نگرسرینواس گوڑ کے علاوہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر راہل بوجا‘صدر ٹی این جی اوز سنٹر کمیٹی رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری عبدالحمید ‘ نائب صدر راشیل اور دیگر نے شرکت کی۔ سرینواس گوڑ نے کہاکہ کمل ناتھن کمیٹی کی توسیع کے ذریعہ مرکزی حکومت آندھرائی ملازمین کو مراعات پہنچارہی ہے۔ تلنگانہ جدوجہد میں سرکاری ملازمین کے رول کو ناقابلِ فراموش قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے ناقابلِ فراموش تعاون کا احترام کرتے ہوئے دسویں پی آر سی اور48فیصد فٹ منٹ کا بھی اعلان کیا ہے مگر ریاستی محکموں کی تقسیم او ر تلنگانہ کے پبلک سیکٹر محکموں پر غیر علاقائی ملازمین کی اجارہ داری سے جو نقصان تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو ہورہا ہے اس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر تلنگانہ کے سرکاری ملازمین مرکزی حکومت کے مخالف رویہ کے خلاف کمر بستہ ہوکر اپنا احتجاج بھی درج کریں گے۔ انہوں نے بتکماںکو تلنگانہ کا ریاستی تہوار قراردیا جس کے سرکاری طورپر انعقادمیں تلنگانہ حکومت کے تعاون کی ستائش کی۔ کلکٹر حیدرآباد راہل بوجا نے بھی تلنگانہ کی عوام کو بتکماں کی مبارکباد پیش کی ۔ بعدازاں مذکورہ قائدین اور سرکاری عہدیداروں نے بتکماں کے روایتی رقص میںبھی حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT