Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ بتکماں فوٹو ‘ قومی فوٹو گرافی مقابلہ

’ بتکماں فوٹو ‘ قومی فوٹو گرافی مقابلہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ۔ بتکماں کے رنگا رنگ پھولوں کے تہوار کے سلسلے میں تلنگانہ ٹورازم کے زیر اہتمام کل ہندفوٹو گرافی مقابلہ ’ بتکماں فوٹو ‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ موضوع ’ خاتون اور پھول ‘ ہوگا ۔ اس موضوع کے تحت فوٹو گرافس ہونے چاہئے ۔ شرکت کنندہ کے پاس امیج کا کاپی رائیٹ ہونا چاہئے ۔ مقابلہ 16 اکٹوبر کو آغاز ہو کر 31 اکٹوبر تک رہے گا ۔ اس دوران انٹریز وصول کی جائیںگی ۔ ڈیجیٹل سب مشنس میں کم از کم 1000 پکسلس اور 3000 پکسلس سے کم اور ہائیٹ اور وڈتھ دونوں میں اس کو غور کیا جائے گا اور اس کو (jpg) جے پیگس میں محفوظ کیا گیا ہے ۔ پہلا انعام 1,50,000 روپئے ، دوسرا انعام 75,000 روپئے ، تیسرا انعام 50,000 روپئے اور ترغیبی انعام 25,000 روپئے ہوگا ۔ bathukammaphoto.com پر لاگ آن کر کے امیجس داخل کریں یا ای میل کر کے اپنے نام / ٹیلی فون نمبرس کے ساتھ [email protected] کو ڈیجیٹل فائیلس روانہ کریں یا نمبر 507 ، ڈور نمبر 3-2-64/120 منی کنڈہ ، حیدرآباد 89 پر اپنے نام اور رابطہ نمبر کے ساتھ اپنے پرنٹس روانہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT