Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بتکماں فیسٹیول ،ٹریفک تحدیدات

بتکماں فیسٹیول ،ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے20اکٹوبر کو شام 4تا11:30بجے شب ایل بی اسٹیڈیم اور اپر ٹینک بنڈ پر منعقد ہونے والے ’ سدولا بتکماں ‘ فیسٹول کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔ سکندرآباد سے اپر ٹینک بنڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو کربلا میدان، بائبل ہاوز سے کونڈہ گوڑہ، لوور ٹینک بنڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ کٹہ میسماں مندر اور کواڑی گوڑہ سے چلڈرنس پارک اپر ٹینک بنڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو اس کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ڈی بی آر ملز سے کواڑی گوڑہ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اقبال مینار سے اپر ٹینک بنڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو اولڈ گیٹ سکریٹریٹ سے تلگو تلی فلائی اوور، کٹہ میسماں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اے آر پٹرول پمپ جنکشن پر ٹریفک کو مجسمہ بی جے آر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں نامپلی یا رویندرا بھارتی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ عابڈز سے آنے والی ٹریفک کو مجسمہ بی جے آر اور بشیر باغ جنکشن کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ایس بی ایچ گن فاؤنڈری سے چیاپل روڈکی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے بشیر باغ کی طرف آنے والی ٹریفک کو اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے حمایت نگر وائی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ کنگ کوٹھی سے بشیر باغ کی طرف آنے والی ٹریفک کو کنگ کوٹھی چوراہا سے تاج محل ہوٹل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT