Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بتکما تہوار میں ہر قوم و مذہب کے افراد کی شمولیت

بتکما تہوار میں ہر قوم و مذہب کے افراد کی شمولیت

ٹی آر سی کا مذاکرہ، تلگو دانشور ڈاکٹر کملا کا خطاب

حیدرآباد۔18اکٹوبر(سیاست نیوز) بتکماں تلنگانہ کا روایتی تہوار ہے جس کے ذریعہ ریاست میں بھائی چارہ امن وامان قائم کرنے کے لئے دعائیں کرنا اور تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لئے تمنائوں کا اظہار کرنا ہے۔رنگ برنگے پھولوں سے سجی ٹوکریوں کی نمائش اور خصوصی پوجا کے انعقاد کا مقصد ہی ریاست تلنگانہ کی خوشحالی کے لئے دعائیں مانگنا ہے۔ تلگو دانشورڈاکٹر کملا  تلنگانہ ریسور س سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ 196ویں مذاکرے بتکماںتلنگانہ ریاست کا تہوار سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہا ر کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام کے بعد سے تلنگانہ کے روایتی تہوار وں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری تھا مگر تلنگانہ تحریک میں شدت پیدا کرنے کے لئے علیحدہ تلنگانہ حامی جہدکاروں نے بتکماں کو اپنا ہتھیا ر بناکر پیش کیا اور تلنگانہ کی ہرتحریک میں بتکماںنے اہم رول ادا کرتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کو متحدکرنے کاکام کیا ہے۔ بتکماں کے دوران ہونے والے روایتی رقص میں ریاست تلنگانہ کے ہر قوم او رمذہب کے لوگوں کی شمولیت خود اس بات کی دلیل ہے کہ ریاست تلنگانہ کے روایتی تہوار آپسی بھائی چارے کا ثبوت ہیں۔ اس موقع پر ریٹائرڈ تلگو ریڈر‘ڈاکٹر بنگارو سجاتا شیکھر شاعر اورمصنف‘ڈاکٹر ارونداتی ریٹائرڈ لکچرر‘شریمتی کونڈا پلی نہارانی شاعر اور مصنف‘شریمتی اوشا راجہ ورم‘شریمتی سوامیا لتا نے بھی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے بتکماں کے انعقاد میں حکومت تلنگانہ کے گرانقدر تعاون کو ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT