Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / بجرنگ دل لیڈر مردہ پایا گیا

بجرنگ دل لیڈر مردہ پایا گیا

منگلورو ، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی بجرنگ دل لیڈر یہاں سے قریب ساحلی مقام الیویباگیلو کے پاس مردہ پایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ بجرنگ دل کی بینگرے یونٹ کے کنوینر جگدیش سورنا کی نعش گزشتہ روز زخموں کے نشانات کے ساتھ دستیاب ہوئی اور شبہ ہے کہ یہ قتل کا معاملہ ہے۔ 35 سالہ جگدیش 20 اپریل کو ایک تقریب میں شرکت کیلئے مکان سے نکلا تھا اور واپس نہ ہوا۔ پولیس نے کہا کہ وہ پاسنجر بوٹ کیلئے کام کرتا تھا۔
کشمیر میں کالجس میں تعلیم بدستور بند
سری نگر22اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وادیٔ کشمیر کے کالجس میں پڑھائی لگاتار پانچویں دن موقوف رہی کیوں کہ آج بھی احتیاطی اقدام کے طور پر حکام نے کلاسیس منعقد کرنے سے گریز کیا۔ اِس دوران وادئ کشمیر جہاں تھری جی اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات 17اپریل سے معطل ہیں، وہاں مواصلاتی کمپنیوں نے سوشیل ویب سائٹس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT