Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / ’بجرنگ دل کی غنڈہ گردی:گاؤ ں رکشکوں نے بھبونیشوار اسٹیشن پر دو لوگوں کے ساتھ کی مارپیٹ

’بجرنگ دل کی غنڈہ گردی:گاؤ ں رکشکوں نے بھبونیشوار اسٹیشن پر دو لوگوں کے ساتھ کی مارپیٹ

بھبونیشوار: چہارشنبہ کی رات کو بھبونیشوار ریلوے اسٹیشن پر بجرنگ دل ‘ہندو رکشہ سنگٹھن اور جانوروں کے لئے کارکنوں نے دوافراد کو مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے کوچی ویلی ۔ گوہاٹی ایکسپریس کے ذریعہ جانوروں کی منتقلی کے الزام میں بے تحاشہ پیٹا۔

رپورٹس کے مطابق نوائیڈاکے ایک ڈائیری فارم سلیم سے گوہاٹی کے لئے دو پارسل ویان میں مویشیوں کی بکنگ کرائی تھی۔رامیش شاہ اور ومل کمار مویشیوں کے ساتھ تھے۔مویشیوں کے ڈاکٹرس اورمذکورہ افراد کو خود ساختہ ’ گاؤ رکشکوں ‘ نے بری طرح پیٹا۔ٹرانسپورٹس کو بچانے کی کوشش کرنے والے اسٹیشن میجنر او رٹرین ڈرائیور کو بھی بری طرح پیٹا گیا۔مارپیٹ میں زخمی ملازمین کو خانگی اسپتال میں داخل کیاگیا۔

بجرنگ دل کارکنوں نے الزام لگاکہ گائے ذبیحہ کے لئے منتقل کئے جارہے تھے اور جانوروں کے فلاح وبہبود بورڈ کا الزام ہے کہ ریلوے عہدیدار بھی اس غیرقانونی کام میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT