Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / بجلی کا تار گرنے کے سبب دھان کی گھاس لے جانے والا ٹریکٹر جل کر خاکستر ہوگیا

بجلی کا تار گرنے کے سبب دھان کی گھاس لے جانے والا ٹریکٹر جل کر خاکستر ہوگیا

حیدرآباد 16مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے رگھورام لور کوٹہ علاقہ میں بجلی کا تار گرنے کے سبب دھان کی گھاس لے جانے والا ٹریکٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔رگھوپتی نامی کسان اپنے کھیت سے ٹریکٹر کے ذریعہ اس دھان کی گھانس کو منتقل کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا تار اس کے ٹریکٹر پر گر پڑا ۔ اس واقعہ میں ٹریکٹر جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایا ۔اس واقعہ میں 8لاکھ روپئے کے نقصان کی اطلاع ملی ہے ۔دیہاتیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ محکمہ بجلی کے افسروں کی لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT