Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بجلی گرنے سے دو خواتین اور ایک نوجوان لڑکی ہلاک

بجلی گرنے سے دو خواتین اور ایک نوجوان لڑکی ہلاک

محبوب نگر 3 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) محبوب نگر ضلع کے اوٹکور منڈل میں بجلی گرنے سے دو خواتین اور ایک 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ آج دو پہر اوسالونی پلی گاؤں میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بجلی گرنے کے نتیجہ میں 12 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ خواتین کھیتوں میں کام کر رہی تھیں کہ ان پر بجلی گر پڑی ۔ مہلوکین کی 30 سالہ پاروتما ‘ 20 سالہ مانیما اور نوجوان لڑکی کی شانتما کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ 12 زخمی خواتین کو نارائن پیٹ ہاسپٹل منتگقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ دواخانہ میں زیر علاج خواتین کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT