Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بجور منڈل میں خوفناک سڑک حادثہ ، 5 مسافرین ہلاک

بجور منڈل میں خوفناک سڑک حادثہ ، 5 مسافرین ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر( سیاست نیوز) بجور منڈل میں آر ٹی سی بس اور پاسنجر آٹو کے خوفناک تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بجور منڈل کے سلگوپلی کراس روڈ پرآج صبح آر ٹی سی بس اور پاسنجر آٹو میں خوفناک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں تین بجور منڈل کے متوطن  سی ایچ سوگنا عمر 40 سال ‘ کماری لاونیا عمر 16 سال ‘ ڈی پشپا اور دھین گاؤں کے دونوں کماری چودھری روجہ لکشمی عمر 16 سال اور کماری پاروتی عمر 13 سال شامل ہیں۔ دو خواتین اور تین لڑکیاں پاسنجر آٹو میں بجور منڈل کے تھے اور دو پاسنجر دھین گاؤں منڈل کے تھے ۔ جملہ پانچ افراد بجور منڈل بذریعہ پاسنجر آٹو جا رہے تھے کہ اچانک سلگوپلی کے کراس روڈ کے احاطہ میں آر ٹی سی بس اور پاسنجر آٹو کے ڈرائیور کی لاپرواہی سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں موقع واردات پر پانچ افراد ہلاک ہوگئے اور پاسنجر آٹوڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی اطراف کے علاقوں کے عوام اس خوفناک منظر کو دیکھنے کے لئے دوڑ پڑے اور سارے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ بجور منڈل کے ماں سی ایچ سوگنا اور بیٹی لاونیا شامل ہیں ۔ اور دھین گاؤں کے دونوں بہنیں چودھری راجہ لکشمی اور چودھری پاروتی ہیں اس طرح ایک گھر کے ماں اور بیٹی اور دوسرے گھر کے دونوں بہنیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT