Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بجٹ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کی سمت اہم پیشرفت : چنا پربھاکر

بجٹ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کی سمت اہم پیشرفت : چنا پربھاکر

سنگاریڈی /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاریہ اسمبلی سیشن میں سال 2017-18 کیلئے پیش کردہ بجٹ پر اسمبلی میں جاری مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے وزیر خزانہ ایٹالہ راجندر کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو ایک خوش آئند بجٹ قرار دیتے ہوئے اس کو سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کی سمت اہم پیشرفت سے تعبیر کیا ۔ مذکورہ بجٹ میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور میناریٹیز تمام بچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کافی مقدار میں رقم مختص کی گئی ہے ۔ جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کا دیرینہ خواب ہے کہ ریاست تلنگانہ کے تمام طبقات خوشحال رہیں ۔ جس کے ذریعہ سنہرے تلنگانہ کا خواب پائے تکمیل کو پہونچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کی تیزرفتار ترقی ممکن ہے ۔ جس سے اپوزیشن پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ بجٹ پر مکمل طور پر عمل آوری سے حکومت کا نام روشن ہونے کی امید ظاہر کی ۔ رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے معیاری بجٹ کی پیشکشی پر وزیر خزانہ اور وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT