Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / بجٹ سیشن کی کارروائی بہت کامیاب رہی : سمترا

بجٹ سیشن کی کارروائی بہت کامیاب رہی : سمترا

نئی دہلی 12اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کا بجٹ اجلاس 29 اجلاسوں میں عام بجٹ18۔ 2017 اوراشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے چار بل سمیت 23 بل منظور کرنے کے ساتھ آج ختم ہوگیا۔لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوالات کے بعد ضروری کاغذات ایوان میں پیش کروانے کے بعد ایوان کی کارروائی کا خلاصہ پیش کیا اور پھر قومی ترانے کی دھن کے ساتھ ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔اسپیکر نے بجٹ اجلاس میں ایوان کی کارروائی کو انتہائی قابل قدر اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ساکھ کے لئے بہت سازگار بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کو بجٹ سیشن کا آغاز پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ ہوا۔ اس سیشن کے پہلے حصہ میں 9 فروری تک اور دوسرے حصے میں 9مارچ سے 12 اپریل تک 22 میٹنگیں ہوئیں جن میں 176 گھنٹے 39 منٹ کام کاج ہوا۔ سیشن میں آٹھ گھنٹے 12 منٹ رکاوٹ پیدا ہوئی جبکہ اراکین نے 28 گھنٹے 40 منٹ دیر تک بیٹھ کر قانون سازی کام کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT