Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / بجٹ میں نئے تجارتی ادارے قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی : جیٹلی

بجٹ میں نئے تجارتی ادارے قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی : جیٹلی

نئی دہلی، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کا آئندہ ماہ بجٹ ، ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے انتہائی موافق رہے گا اور اس کے ذریعہ ملک میں نئے اداروں کے قیام کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی تجارتی اداروں کیلئے موافق ٹیکس نظام کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس ضمن میں کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ نئی شروعات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے گزشتہ سال بجٹ میں ایک فنڈ کی تجویز دی گئی تھی۔ انہوں نے تیقن دیا کہ نئی شروعات کرنے والوں کیلئے بینکنگ نظام اور حکومت انہیں درکار وسائل فراہم کرنے میں معاون ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT