Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بجٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار گمراہ کن : پی سدھاکر ریڈی

بجٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار گمراہ کن : پی سدھاکر ریڈی

تمام طبقات کے ساتھ نا انصافی ، بجٹ پر ستائش کی عدم گنجائش ، ایم ایل سی کا بیان
حیدرآباد۔16مارچ(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے بجٹ میں کسی بھی طبقہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے اور تمام طبقات کے ساتھ ہوئی نا انصافی کو دیکھتے ہوئے بجٹ 2017-18کی ستائش نہیں کی جا سکتی ۔ مسٹر پی سدھاکر ریڈی رکن قانون ساز کونسل نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بجٹ پر مباحث کا آغاز کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا انہوںنے مختلف محکمہ جات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے بجٹ میں جو اعداد و شمار پیش کئے ہیں وہ گمراہ کن ہیں۔ مسٹر سدھاکر ریڈی نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں دلتوں کی آبادی 51فیصد ہونے کے باوجودانہیں صرف 5000کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ بجٹ پر مباحث کے دوران چیف وہپ مسٹر سدھاکر ریڈی کے درمیان تلخ کلامی دیکھی گئی۔ کانگریس ڈپٹی لیڈر مسٹر سدھاکر ریڈی نے کہا کہ کانگریس تعمیری تجاویز پیش کررہی ہے اور کلیان لکشمی و شادی مبارک اسکیم میں اضافہ کردہ رقومات کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن تمام درخواست گذاروں کے درخواستوں کی یکسوئی کو ممکن بنانے کا بھی مطالبہ کرتی ہے کیونکہ سال گذشتہ 30فیصد سے زائد ایسی درخواستیں ہیں جن کی یکسوئی ہونا باقی ہے۔انہوں نے آبپاشی اور زرعی بجٹ پر بھی تنقید کی۔کانگریس ڈپٹی فلور لیڈر نے بتایا کہ سال گذشتہ کے فیس باز ادائیگی کے 300کروڑ سے زیادہ کے بقایاجات کی ادائیگی ہونی ہے جس کے متعلق کوئی تذکرہ ریاستی وزیرفینانس کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں نہیں ہے۔مسٹر پی ستیش کمار نے بجٹ پر جاری مباحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو تمام طبقات کے لئے یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کا عکاس بجٹ پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی سی طبقہ کے ساتھ ناانصافی کے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مختص کردہ بجٹ کے علاوہ دیگر اسکیمات سے بھی بی سی طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کانگریس کی جانب سے ایس سی ایس سی بجٹ کے عدم استعمال کے متعلق شبہات کو بھی غیر درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شبہات کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT