Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / بحراحمر میں 33 صومالی پناہ گزینوں کو گولی مار دی گئی

بحراحمر میں 33 صومالی پناہ گزینوں کو گولی مار دی گئی

قاہرہ / دبئی، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ساحل سے دور 33 صومالی پناہ گزین اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ہیلی کاپٹر نے ان کی کشتی کو نشانہ بنایا۔ یہ اطلاع حوثی کنٹرول والے علاقے کے ایک مقامی ساحلی محافظ نے دی ہے ۔ساحلی محافظ محمد العلائے نے رائٹر کو بتایا کہ ان پناہ گزینوں کے پاس باقاعدہ یو این ایچ سی آر دستاویزات تھے اور وہ لوگ یمن سے سوڈان جارہے تھے ۔باب المندیب آبنا کے قریب ایک اپاچے ہیلی کاپٹر نے ان کی کشتی کو نشانہ بنایا ۔ یہ واقعہ کل پیش آیا ۔حملے کے بعد 80 پناہ گزینوں کو بچالیا گیا ۔فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT