Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / بحرین ایئر شو کے دوران ہوٹلوں کے تمام کمرے بُک

بحرین ایئر شو کے دوران ہوٹلوں کے تمام کمرے بُک

مناما ۔24جنوری ( سیا ست ڈاٹ کام ) بحرین انٹرنیشنل ایئر شو 2016ء کے پیش نظر مملکت کے جنوب میں واقع ہوٹلیں تقریباً بھر چکی ہیں اور اکثر رومس بک کروائے جاچکے ہیں۔ تین روزہ ایئر شو BIAS کے بارے میں میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بہت کامیاب رہا۔ صخیر فضائی اڈہ پر اس ایئرشو کا عزت مآب شاہ حمد کی سرپرستی میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس شو میں عالمی وفود، فضائی کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے علاوہ شو کا مشاہدہ کرنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شو سے ایک ہفتہ قبل ہی وزیر مواصلات و حمل ونقل محترم کمال احمد نے گلف ڈیلی نیوز کو بتایا تھا کہ ہوٹلوں کے 95 فیصد رومس بک ہوچکے ہیں۔ سوفی ٹیل بحرین زلاق تھلاسرس اور ایس پی اے کے سیلز کی آرڈینٹر گرپس سیباسٹین نے گلف ڈیلی سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اب ہوٹلوں میں کمرے باقی نہیں رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئرشو میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو بہت پہلے ہی سے ہوٹلوں کے کمرے بک کروانے پڑے۔ ان رومس کو زیادہ تر ان لوگوں نے بک کروایا جو سرکاری شعبہ کا حصہ ہیں یا اس شو میں حصہ لے رہے ہیں۔ العدین پیالس اور ایس پی اے ریزرویشن کی سربراہ اوچا روزلینا نے بھی ایئرشو کے دوران تمام ہوٹل رومس کے بک ہو جانے کی اطلاع دی۔ مملکت کے ایک سرفہرست ہوٹلیئر نے گلف ڈیلی نیوز کو بتایا کہ فور اسٹار ہوٹلوں کے کمرے مکمل طور پر بک نہیں ہوئے۔ بحرین فور اسٹار ہوٹلس کمیٹی کے صدر نشین حمد الحواشی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ شو میں شرکت کرنے والے پائلٹس، انجینئرس اور دیگر عام طور پر فائیو اسٹار ہوٹلوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT