Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / بحرین ایرشو میں ہندوستانی لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرس شامل

بحرین ایرشو میں ہندوستانی لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرس شامل

سشما سوراج اور شاہ بحرین کی شرکت، وسیع امور پر تبادلہ خیال، ہند ۔ عرب لیگ کوآپریشن فورم کا آج اجلاس
مناما(بحرین)۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے آج بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں نے انٹرنیشنل ایرشو میں ہندوستان کے دیسی ساختہ تیجاز ہلکے لڑاکا طیارے کی پرواز کا مشاہدہ کیا۔ بحرین کے شاہ نے روایت سے انحراف کرتے ہوئے سکھیر فضائی اڈہ پہنچ کر سشما سوراج کا استقبال کیا جہاں انٹرنیشنل ایرشو جاری ہے۔ ان دونوں نے ہندوستان کی سارنگ ٹیم کے مظاہرے کو دیکھا جنہوں نے تیجاز اور دھروو ہیلی کاپٹرس کی پرواز کی۔ اس موقع پر سشما سوراج اور شاہ بحرین نے باہمی روابط پر واسیع تبادلہ خیال کیا۔ سشما سوراج ہند۔ عرب لیگ کوآپریشن فورم کے پہلے وزارتی اجلاس کے سلسلے میں دو روزہ دورہ پر یہاں آئی ہوئی ہیں۔ 22 ارکان پر مشتمل اس گروپ کے ساتھ جاری روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، لیکن اس وقت علاقائی طاقتور ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔ سشما سوراج عرب لیگ ممالک کے کئی وزرائے خارجہ بشمول بحرین کے ہم منصب خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کریں گی۔

سشما سوراج کا بحیثیت وزیر خارجہ بحرین کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے 2014ء میں انہوں نے یہاں کا دورہ کیا تھا۔ انٹرنیشنل ایر شو میں  ہندوستان کے دیسی ساختہ ہلکے جنگی طیارے ’’تیجاز‘‘ کو بھی شامل رکھا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ تیجاز طیارے کسی انٹرنیشنل ایرشوز کا حصہ ہیں۔ وزارتی گروپ کا یہ اجلاس تقریباً 2 سال کے بعد کل منعقد ہورہا ہے جبکہ پہلا سینئر عہدیداروں کا اجلاس نومبر 2014ء میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ ہندوستان اور عرب لیگ توقع ہے کہ باہمی موضوعات بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی و ثقافت پر وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی اور دہشت گردی جیسے موضوعات بھی زیربحث آئیں گے۔ سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات شیعہ رہنما نمرالنمر کو پھانسی کے بعد کشیدہ ہوگئے۔ ایران اگرچہ اس فورم کا حصہ نہیں ہے لیکن علاقائی استحکام کے پہلو سے اجلاس میں یہ موضوع بھی زیربحث آئے گا۔ انسداد دہشت گردی تعاون کے سلسلے میں ہندوستان اور عرب لیگ کے مابین اشتراک پر بھی بات ہوگی۔ ہندوستان کی مختلف عرب ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ چند سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

 

ہند ۔ عرب لیگ کوآپریشن فورم کا آج اجلاس
سشما سوراج بحرین پہونچ گئیں، دہشت گردی اور سعودی ۔ ایران کشیدگی پر غور ہوگا
مناما(بحرین)۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج آج ہند۔ عرب لیگ کوآپریشن فورم کے پہلے وزارتی اجلاس کے سلسلے میں یہاں پہونچیں۔ 22 ارکان پر مشتمل اس گروپ کے ساتھ جاری روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، لیکن اس وقت علاقائی طاقتور ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔ سشما سوراج عرب لیگ ممالک کے کئی وزرائے خارجہ بشمول بحرین کے ہم منصب خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کریں گی۔ وہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسٰی الخلیفہ سے بھی ملاقات کرنے والی ہیں۔ سشما سوراج کا بحیثیت وزیر خارجہ بحرین کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے 2014ء میں انہوں نے یہاں کا دورہ کیا تھا۔ سشما سوراج یہاں انٹرنیشنل ایر شو میں بھی شرکت کریں گی جہاں ہندوستان کے دیسی ساختہ ہلکے جنگی طیارے ’’تیجاز‘‘ کو بھی شامل رکھا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ تیجاز طیارے کسی انٹرنیشنل ایرشوز کا حصہ ہوں گے۔ وزارتی گروپ کا یہ اجلاس تقریباً 2 سال کے بعد کل منعقد ہورہا ہے جبکہ پہلا سینئر عہدیداروں کا اجلاس نومبر 2014ء میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ ہندوستان اور عرب لیگ توقع ہے کہ باہمی موضوعات بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی و ثقافت پر وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی اور دہشت گردی جیسے موضوعات بھی زیربحث آئیں گے۔ سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات شیعہ رہنما نمرالنمر کو پھانسی کے بعد کشیدہ ہوگئے۔ ایران اگرچہ اس فورم کا حصہ نہیں ہے لیکن علاقائی استحکام کے پہلو سے اجلاس میں یہ موضوع بھی زیربحث آئے گا۔ انسداد دہشت گردی تعاون کے سلسلے میں ہندوستان اور عرب لیگ کے مابین اشتراک پر بھی بات ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT