Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / بحرین : شیعہ اپوزیشن پارٹی تحلیل کا عدالتی حکم

بحرین : شیعہ اپوزیشن پارٹی تحلیل کا عدالتی حکم

دبئی ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک عدالت نے بحرین کی اہم اپوزیشن شیعہ گروپ الوفاق کی تحلیل کا حکم جاری کردیا ۔ ایک عدالتی ذریعہ کے بموجب بین الاقوامی تنقید کی پرواہ کئے بغیر سنی زیر اقتدار خلیجی مملکت نے اپوزیشن کے خلاف شدید کارروائی جاری رکھی ہے ۔ مناما کی انتظامی عدالت نے اس گروپ کی تحلیل کا حکم جاری کیا ہے ۔ عہدیداروں نے گروپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT