Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں اپوزیشن کی تائید والے اخبار پر امتناع

بحرین میں اپوزیشن کی تائید والے اخبار پر امتناع

دبئی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بحرین نے ایک ایسے اخبار کی اشاعت پر عبوری امتناع عائد کردیا ہے جو شیعہ حزب مخالف سے قریب تر تصور کیا جاتا ہے جس کے بعد حکومت بحرین کو دائیں بازو کے حقوق انسان گروپس کی جانب سے شدید تنقیدوں کا سامنا ہے جہاں اس فیصلہ کی یہ کہہ کر مذمت کی جارہی ہے کہ حکومت کا اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کا یہ طریقہ بالکل غیرمناسب ہے۔ اس طرح سے ناراضگیوں کو کچل دینا حکومت کو زیب نہیں دیتا۔ یاد رہے کہ اطلاعاتی امور کے حکام نے الوسعت نامی اخبار کی اشاعت پر تا حکم ثانی امتناع عائد کردیا ہے جس کیلئے اخبار پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایسی خبریں شائع کررہا تھا جس سے قومی اتحاد اور بحرین کے دیگر ممالک سے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT