Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں جشن آزادی

بحرین میں جشن آزادی

منامہ۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  تقریباً 700 افراد ہندوستانی سفارتخانہ عدلیہ میں جمع ہوگئے تھے تاکہ 69 واں جشن آزادی مناسکیں۔ قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی۔ ہندوستانی سفیر الوک کمار سنہا نے ترنگا لہرایا۔ ہندوستانی برادری کے اسکولی طلبہ نے مختصر تہذیبی پروگرام پیش کیا۔ تقریب میں سفارتخانہ کے عہدیدار ہندوستانی برادری کی اسوسی ایشنس کے ارکان اور اسکولی طلبہ شریک تھے۔ شام میں انڈین کلب میں ایک عشائیہ ہندوستانی برادری کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔ کلب کے سمر کیمپ میں شرکت کرنے والوں نے ایک تہذیبی شو پیش کیا۔ سنہا اس تقریب کے مہمان اعزازی تھے جس میں 800 افراد بشمول صدر کلب آنند لوبو نے شرکت کی۔ دریں اثناء بحرین میں دیگر ہندوستانی اسوسی ایشنس بشمول تامل سماجی و ثقافتی اسوسی ایشن نے تقریب پرچم کشائی انجام دی۔ تقریباً 50 ارکان بشمول صدر اسوسی ایشن رتنا راج نے تقریب میں شرکت کی جو اسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر ام الہاسم میں منعقد کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT