Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں میڈیا کا سابق فوٹو گرافر حراست میں

بحرین میں میڈیا کا سابق فوٹو گرافر حراست میں

دبئی، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وسطی ایشیائی ملک بحرین میں فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک سابق فوٹو گرافر کو بغیر کسی خاص الزام کے حکام نے حراست میں لیا ہے ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انعام یافتہ ایک مقامی صحافی محمد الشیخ کو منگل دیر شام بحرین کے مناما ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کئی سال تک اے ایف پی میں فوٹو گرافر کے طور پر کام کیا ہے ۔ اے ایف پی کے منیجر نے اسے صحافیوں کے لئے سنگین تشویش ناک بتاتے ہوئے بحرین کے انتظامیہ سے حراست میں لئے جانے کی وجہ کے بارے میں جلد سے جلد بتانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم بحرین انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔بحرین نے کہا کہ ملک میں تشدد اور نسلی کشیدگی پیدا کرنے والوں کے خلاف راست کارروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں اور حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف مظالم کے الزامات کی بھی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT