Tuesday , July 25 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں ویاٹ ٹیکس متعارف کروانے کی تیاریاں

بحرین میں ویاٹ ٹیکس متعارف کروانے کی تیاریاں

مناما 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں بھی اب ویلیو ایڈیڈٹیکس () کو متعارف کرنے کی مدت جنوری 2018ء مقرر کی گئی ہے اور حکومت اس بات کی پابند ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر اس ٹیکس کو متعارف کروایا جائے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی جس کے مطابق وزیر مالیات شیخ احمد بن محمد الخلیفہ نے ایم پیز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکس سسٹم کا بلیو پرنٹ تیار کرلیا گیا ہے اور بس کچھ ہی دنوں میں اس کی تمام تفصیلات عوام تک بھی پہنچ جائیں گی۔ گزشتہ ہفتہ ٹیکس ماہرین نے یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بحرین اور دیگر جی سی سی ممالک ویاٹ ٹیکس کو متعارف کروانے میں شاید جنوری 2018ء کی مدت کی تکمیل نہ کر پائیں تاہم شیخ احمد نے بتایا کہ ویاٹ ٹیکس کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جاچکا ہے تاہم انفرادی طور پر ہر ملک کو اس کے داخلی ریگولیشنر پر بات چیت کرتے ہوئے نشانہ کی تکمیل کرنا باقی ہے۔ ہم (خلیجی ممالک) نے اجتماعی طور پر ویاٹ کو متعارف کروانے کے لئے معاہدہ پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ بحرین کے عہدیداروں نے بھی 7 فروری کو معاہدہ پر دستخط کئے۔ لہذا اب عاملہ اور مقننہ سے اس بل کی منظوری ہونا باقی ہے جبکہ قومی اسمبلی کو وہ تمام تفصیلات فراہم کی جاچکی ہے کہ ویاٹ ٹیکس کے لئے رقومات کس طرح جمع کی جائیں گی اور اس سلسلہ میں حکومت کی کیا ذمہ داری ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT