Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / بحرین میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز ’’دہلی‘‘ کی آمد

بحرین میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز ’’دہلی‘‘ کی آمد

مناما ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے سمندر میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز ’’دہلی‘‘ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس ضمن میں ہندوستانی سفیر الوک کمار سنہانے اسی جہاز میں ایک پرتکلف اور متاثر کن استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ دی گلف ڈیلی نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندوستانی حکومت نے بحری جہاز دہلی کو خیرسگالی کے طور پر بحرین بھیجا ہے۔ اس جہاز میں مزائلس شکن بیاتری، راڈار کا پتہ چلانے کی ٹکنالوجی سے لیس ہے۔ اے اٹیلتھ ویگنڈ (اتلیتھ شپ) آئی این ایس ترکش اور دبابے آئی این ایس دیپک کے ہمراہ بھیجا گیا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے مغربی بحری کمانڈ کا ایک حصہ ہے اور ممبئی میں اسے رکھا جاتا ہے۔ ہندوستانی سفیر مسٹر الوک سنہا اور ہندوستانی بحریہ کے مغربی بحری بیڑا کے کمانڈنگ آفیسر اڈمیرل راؤنیٹ سنگھ کے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں بحرین کے سرکاری عہدہ داروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT