Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / بحرین میں 2011ء کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرے

بحرین میں 2011ء کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرے

منامہ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بحرین بھر میں 2011ء کے مقبول انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تازہ مظاہرے کئے گئے۔ دارالحکومت منامہ کے باہر ابوصائب گائوں میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے شیعہ رہنما شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور زیر حراست رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس کے شل برسائے اور لاٹھی جارچ بھی کیا۔ فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT