Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بحرین کی ترقی اور استحکام معیشت میں ہندوستانیوں کا اہم رول

بحرین کی ترقی اور استحکام معیشت میں ہندوستانیوں کا اہم رول

ویزا ان ایرائیول پر غور ، سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات
بحرین وزارت انڈسٹری و ٹورازم میں اجلاس ، ہندوستانی وفد کی بات چیت
بحرین ۔ 7 ۔ اپریل : ( محمد نعیم وجاہت کی رپورٹ ) : سلطنت بحرین ہندوستانیوں کو ویزا آن ارائیول دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ بحرین کا سفر کرنے میں آسانی ہوسکے ۔ سکریٹری وزارت صنعت و کامرس اور سیاحت نادر خلیل المعید نے ہندوستانی وفد کو یہ بات بتائی ۔ صدر نشین انڈو عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن محمد جابر پٹیل نے ہندوستانی وفد کے دورے بحرین پر روشنی ڈالتے ہوئے وفد کے اراکین کا تعارف کرایا اور فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد کی تفصیلات پیش کیے ۔ اس وفد میں ارکان پارلیمنٹ محمد فیصل ، محمد سلیم ، پی گوردھن ریڈی صدر نشین قومی بی سی کمیشن جسٹس ایشوریا ، الطاف نذیر خان ، صفدر مرزا ایڈوکیٹ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ رکن پارلیمنٹ محمد سلیم نے بحرین میں صنعتوں کے قیام کے لیے درکار مواقع کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ نادر خلیل المعید نے بتایا کہ بیرونی ممالک کے تاجرین اور صنعتکاروں کو بحرین میں صنعتوں کے قیام کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔صرف 90 سیکنڈ میں ان لائن کے ذریعہ خانہ پوری کی سہولت ہے ۔ درکار اسناد کا جائزہ لینے کے بعد اندرون ایک ماہ یا دیڑھ ماہ تمام منظوریاں دی جائیں گی ۔ صنعتوں کے قیام کے لیے سلمان انڈسٹریل علاقہ مختص کر کے عالمی سطح کی تمام صنعتوں کے قیام کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ رعایتی قیمت پر اراضی فراہم کی جائے گی اور دوسرے سہولتیں دی جائیں گی ۔ نادر خلیل المعید نے بتایا کہ بحرین میں ہندوستانی تاجرین بڑے پیمانے پر رخ کررہے ہیں ۔ چھوٹی اور بڑی انڈسٹری قائم کررہے ہیں بہترین کی ترقی اور معیشت میں ہندوستانیوں کا اہم رول ادا کررہا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ محمد فیصل نے بحرین میں ہاسپٹلس کے قیام کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ پی گوردھن ریڈی نے رئیل اسٹیٹ ، محمد جابر پٹیل نے تعلیمی اداروں کے قیام کے بارے میں تفصیلات حاصل کی سکریٹری وزارت صنعت کامرس و سیاحت نے بتایا کہ درخواستیں وصول ہونے پر غور کیا جائے گا ۔ ہر درخواست کو متعلقہ وزارت سے رجوع کرتے ہوئے اس کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سرمایہ کاری کو ملحوظ رکھتے ہوئے منظوریاں دی جائے گی ۔ بحرین میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔ ہندوستانی کنٹراکٹرس مختلف پراجکٹس کی تعمیرات میں اپنا رول ادا کررہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ انڈر سکریٹری خارجی ٹریڈ ایمان الدوسری اسسٹنٹ انڈر سکریٹری ڈومیسٹک ٹریڈ ، حامد یوسف رحما کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT