Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / بحریہ کی دو کشتیاں آتشزدگی کے بعد غرق ، کوئی زخمی نہیں

بحریہ کی دو کشتیاں آتشزدگی کے بعد غرق ، کوئی زخمی نہیں

ممبئی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بحریہ کی دو برق رفتار طلایہ گرد کشتیاں جو ممبئی کے اطراف آبی حدود میں مختلف تنصیبات کی سیکوریٹی کیلئے استعمال کی جاتی ہیں، آج ان میں سے ایک میں آتشزدگی کے بعد یہاں بحریہ کے اڈے کے پاس غرق ہوگئی۔ بحریہ کے ذرائع نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس لنگر میں موجود دیگر اثاثہ جات کو نقصان ہوا ہے۔ اس واقعہ کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ آتشزدگی رات تقریباً ایک بجے پیش آئی لیکن اس کے قطعی سبب کا ابھی پتہ نہیں چلا۔ آگ تیزی سے دوسری کشتی تک پھیل گئی اور اسے بھی نقصان پہنچا ۔ آگ پر اگرچہ قابو پا لیا گیا لیکن دونوں کشتیوں کو ڈوبنے سے نہیں بچایا جاسکا۔

TOPPOPULARRECENT