Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بحری جہاز ’’آئی این ایس اَریہنت ‘‘ کی زیرآب مشقیں

بحری جہاز ’’آئی این ایس اَریہنت ‘‘ کی زیرآب مشقیں

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) ملک کے پہلے مسلح نیوکلیئر آبدوز جہاز آئی این ایس اَریہنت ‘‘ کو اس وقت زیرسمندر مشقوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ بحریہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ آئی این ایس اَریہنت کو سمندر کی گہرائی میں پہلے ہی پہنچا کر مشقیں کی گئی ہیں۔ فلیگ وائس ایڈمرل ایچ سی ایس بِشت نے کہا کہ یہ آبدوز کشتی کو تمام سمندری مشقوں کی تکمیل کے بعد بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ 6,000 ٹن کی یہ آبدوز کشتی ہندوستان کی پہلی دیسی ساختہ نیوکلیئر آبدوز کشتی ہے۔ یہ پانی کے اندر سے نیوکلیئر ہتھیار داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جہاز کو اڈوانسڈ ٹیکنالوجی ویزل پروجیکٹ کے تحت شپ بلڈنگ سنٹر میں تیار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT