Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / بحری جہاز روسی طیاروں کو نشانہ بنا سکتا تھا : جان کیری

بحری جہاز روسی طیاروں کو نشانہ بنا سکتا تھا : جان کیری

میامی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بحر بالٹک میں جس امریکی بحریہ کے جہاز پر روس کے فوجی طیاروں نے اڑان بھرتے ہوئے کچھ دیر کیلئے سنسنی پیدا کردی تھی، اگر امریکہ چاہتا تو اس بحری جہاز سے روسی طیاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں تباہ کرسکتا تھا۔ پیر اور منگل کو روسی SU-24 لڑاکا طیاروں نے امریکی بحریہ کے جہاز کے اطراف و اکناف کئی اڑانیں بھریں۔ تاہم یہ بات قطعی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ لڑاکا طیارے مسلح تھے یا نہیں۔ البتہ ایک طیارہ گائیڈڈ میزائیل شکنی بحری جہاز یو ایس ایس ڈونالڈ کک کے بالکل قریب آ گیا تھا یعنی اس سے صرف 9 میٹر کی دوری پر تھا۔ بحری جہاز نے طیاروں کی حرکات و سکنات کا کوئی خاص نوٹ نہیں لیا۔ روسی پائلٹس سے ریڈیو رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس میں کامیابی نہیں ملی۔

TOPPOPULARRECENT