Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بحری سرحدوں کی سخت نگرانی ضروری : راجناتھ سنگھ

بحری سرحدوں کی سخت نگرانی ضروری : راجناتھ سنگھ

ممبئی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ہمیں نہ صرف صنعتی، تجارتی اور حکمت عملی والی تنصیبات کی سلامتی اور نگرانی کو سخت کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ہمارے ملک کے بحری سرحدوں پر بھی کڑی نگرانی کرنا ضروری ہے۔ سمندر کے راستوں سے بیرونی خطرات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ ممبئی میں وزرائے داخلہ، چیف سکریٹریز اور ڈائرکٹرس جنرل آف پولیس ساحلی ریاستوں، مرکزی زیرانتظام علاقوں کی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 7516 کیلو میٹر طویل ساحلی پٹی سے مربوط سرحدوں کی سیکوریٹی کا تمام زاویوں سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں جیسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے کیلئے بحری سرحدوں پر زیادہ سے زیادہ چوکسی اختیار کی جائے۔ انڈین فورس گارڈس کو سمندری راستوں کی نگرانی کیلئے مکمل اختیارات دیئے جائیں۔
تیستاسیتلواد کی این جی اوز کا لائسنس منسوخ ، چیلنج کا ارادہ
نئی دہلی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن تیستاسیتلواد کی جانب سے چلائے جانے والے این جی اوز کا ایف سی آر اے لائسنس آج حکومت نے منسوخ کردیا۔ ان پر قانون کے مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ ان کے زیراہتمام چلائے جانے والے ٹرسٹ ’’سب رنگ‘‘ نے کہا کہ یہ اقدام حیران کن نہیں بلکہ متوقع ہے۔ این جی او مرکزی وزارت داخلہ کے اس حکم کو چیلنج کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT