Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / بحر بوہائی میں چین کے نئے گائیڈیڈ میزائیل کا تجربہ

بحر بوہائی میں چین کے نئے گائیڈیڈ میزائیل کا تجربہ

بیجنگ ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ اس نے کامیابی کے ساتھ اپنے نئے گائیڈیڈ میزائیل کا بحر بوہائی کے قریب تجربہ کیا ہے ۔ جبکہ قریب ہی جزیرہ نمائے کوریا میں حالات سخت کشیدہ ہیں ۔ اس میزائیل میں فوجی کارروائیوں کی صلاحیت موجود ہے اور یہ موثر انداز میں خطروں پر جوابی کارروائی کرسکتا ہے ۔ وزارت دفاع سے جاری کردہ ایک مختصر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے ریاکٹ (میزائیل) کا تجربہ بحر بوہائی میں سالانہ تربیتی مشق کے طور پر کیا گیا ہے ۔ یہ میزائیل جارحانہ کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور افواج اسے موثر انداز میں خطروں سے نمٹنے کیلئے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے استعمال کرسکتی ہیں ۔ آزمائشی پروگرام کے مقاصد حاصل ہوگئے ۔ اور مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ۔ تاہم بیان میں یہ نہیں کہا گیا کہ حال ہی میں قبل ازیں اس کا کب تجربہ کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT