Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / بحیرہ جنوبی چین میں امریکی جنگی جہاز کی آمد پر انتباہ

بحیرہ جنوبی چین میں امریکی جنگی جہاز کی آمد پر انتباہ

بیجنگ ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی حکومت نے بحیرہ جنوبی چین کے حدود میں بنائے گئے مصنوعی جزیرے کے قریب امریکی جنگی بحری جہاز کے گزرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے اِس امریکی عمل کو چینی خودمختاری کے منافی قرار دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس لاسن ناجائز اور غیر قانونی انداز میں جزیرے کی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا کیونکہ اس کے پاس چینی حکومت کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا کہ حکومت اپنے ملک کے سمندری حدود کا دفاع کرنے کا پورا حق رکھتی ہے اور کسی بھی دانستہ اشتعال انگیز کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا سکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT