Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / بحیرہ روم میں غرقاب تارکین وطن کی تعداد 10 ہزار ہوگئی

بحیرہ روم میں غرقاب تارکین وطن کی تعداد 10 ہزار ہوگئی

روم ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) بحیرہ روم کے ذریعے یورپ آنے کی کوشش میں 2014 سے لے کر اب تک10 ہزار سے زائد مہاجرین ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق 2014میں ساڑھے 3 ہزار،گزشتہ برس تین ہزار 700 جبکہ جاریہ برس اب تک تقریباً 3ہزار افراد بحیرہ روم میں ڈوب چکے ہیں، اس بیان میں کہا گیا کہ ان اموات کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،اس حوالے سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا کہنا  تھا کہ ہم اس بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات برداشت نہیں کرسکتے ،ہمیں عملی طور پر اقدامات کرنے ہونگے،دوسری جانب جرمنی میں مہاجرین کے ایک مرکز کو نذر آتش کرنے کے کوشش کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام افرد کو متاثرہ مرکز کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، گزشتہ روز ڈسلڈورف شہر میں قائم اس بڑے مرکز میں آگ لگ گئی تھی، جس سے عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی تاہم عمارت میں موجود 150افراد کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا۔ اس برس کے دوران جرمنی میں مہاجرین کے 40 مراکز پر اس طرح کے حملے ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT