Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بدامنی کے دوران بچوں کی تعلیم زیادہ اچھی رہی: گیلانی

بدامنی کے دوران بچوں کی تعلیم زیادہ اچھی رہی: گیلانی

سرینگر۔/22اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت گیر حریت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری بدامنی کے دوران جہاں اسکول 100 دن سے زائد بند رہے، طلبہ کی تعلیم ’’ متاثر ‘‘ نہیں ہوئی بلکہ اور بھی زیادہ بہتری ہوئی ہے۔ 87سالہ حریت صدرنشین آج ایک ریالی سے خطاب کرنے والے تھے لیکن حکام نے انہیں روک دیا۔ وہ گھر پر نظربند ہیں۔ انہوں نے کشمیر کے عوام کے نام مکتوب میں کہا کہ حکمراں طبقہ ہمارے بچوں اور ان کی تعلیم کے بارے میں فکرمندی اور تشویش ظاہر کررہا ہے دوسری طرف انہی بچوں کے قتل اور غارتگری کی سرپرستی کرتے ہوئے اس نے اپنی آنکھیں بند کرلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے بات کی جارہی ہے جبکہ سچ تو یہ ہے کہ تعلیم اور بھی زیادہ بہتر ہوئی ہے۔
گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کو گزشتہ ایک سو دن کے دوران کافی تعلیم دی گئی۔انہوں نے وزیر تعلیم نعیم اختر کا نام لئے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سارے کشمیر میں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو جاری تحریک کو کچلنے ہمارے بچوں کو آلہ کار بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT