Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بدحال کسان زرعی نقصان پر معاوضہ کے منتظر

بدحال کسان زرعی نقصان پر معاوضہ کے منتظر

چاڈا وینکٹ ریڈی ، عزیز پاشاہ اور دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔19اگست(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری سی پی آئی چاڈا وینکٹ ریڈی نے حکومت تلنگانہ پر ریاست کے کسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ زراعت کا موسم شروع ہونے کے باوجود معاشی طور پر بدحال کسان پچھلے سال زراعت میںہوئے نقصان کے معاوضہ کا انتظار کررہے ہیںتاکہ جاریہ موسم زراعت میں کچھ منافع حاصل کرسکیں۔ آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ اعلان کے باوجود حکومت تلنگانہ کی جانب سے متاثرہ کسانوں کو معاوضے کی ادائی عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ کسانوں کے قرض کی فراہمی میں بھی بینکوں کا رویہ کافی افسوس ناک ہے ایسے میں تلنگانہ کی عوام کو اناج فراہم کرنے والے طبقات کی بدحالی میںمزید اضافے کا خدشہ ہے۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے حکومت تلنگانہ سے کسانوں کی معاشی بدحالی کو ختم کرنے اور انہیں زراعت کے مواقع فراہم کرنے میںسنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ آبپاشی پراجکٹس کے متعلق حکمران جماعت اور کانگریس کی خلاء بازیوں سے ریاست کی عوام کو کوئی فائدہ دیکھائی نہیںدے رہا ہے ۔انہوں نے نوک جھونک اور ایک دوسرے کو اپنی تنقید کانشانہ بنانے کے بجائے عوام کے فائدے کے لئے کام کرنے کا حکمران جماعت او رکانگریس کو مشورہ دیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے نعیم انکاونٹر کی پیچیدگیاں سلجھانے کے لئے واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کو ضروری قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ نعیم انکاونٹر کے بعد جس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیںاس سے ریاست کی عوام کے اندر بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔ سینئر کمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سیدعزیز پاشاہ نے ریاست کے برقی شرحوں پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پورے جنوبی ہندوستان میں ریاست تلنگانہ کے برقی شرح سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کرناٹک‘ ٹاملناڈو‘ کیرالا اور اڑیسہ کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہاکہ برقی کی قلت سے نمٹنے کے دعوئوں کے بعد بھی حکومت تلنگانہ ریاست کی عوام کو کم قیمت پر برقی فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ برقی شرحوں میں اضافہ کے بعد صارفین کے سرچاجس میں دوگنا اضافہ کردیا گیا جس کا اثرمتوسط طبقے کے ساتھ غریب او ریومیہ اجرت پر محنت مزدور ی کرنے والے خاندانوں پرپڑرہا ہے ۔پالا وینکٹ ریڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT