Friday , October 20 2017
Home / دنیا / بدعنوانی معاملہ میں انڈونیشیاء کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی ملوث

بدعنوانی معاملہ میں انڈونیشیاء کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی ملوث

جکارتہ ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بدعنوانی کے ایک معاملہ میں مشتبہ ملزم قرار دیا ہے جو دراصل سرکاری خزانے سے 170 ملین ڈالرس کے غبن کا معاملہ ہے۔ دی کرپشن ایراڈیکشین کمیشن نے پارلیمنٹ کے اسپیکر ستیہ نووانٹو کو بدعنوانی کے ایک بڑے معاملہ میں مشتبہ ملزم قرار دیا ہے جس میں دیگر سینئر سیاستداں بھی ملوث بتائے گئے ہیں بشمول وزیرانصاف، سابق وزیرداخلہ اور متعدد گورنرس۔ کمیشن کے سربراہ نے بتایا کہ ستیہ نووانٹو اپنے اختیارات اور عہدہ کا بیجا استعمال کرتے ہوئے شخصی فائدہ کیلئے بدعنوانیوں میں ملوث ہوئے۔

 

سنت چتوال کا نئی دہلی میں
لکثرری ہوٹل کے قیام کا معاہدہ
نیویارک ۔ 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی ہوٹل تاجر سنت سنگھ چتوال نے ہندوستان تک اپنے کاروبار کو توسیع دینے کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جسکے تحت 2019 میں نئی دہلی میں ایک لکثرری ہوٹل قائم کی جائیگی ۔ چتوال کے ڈریم ہوٹل گروپ نے ہوٹل مینجمنٹ معاہدہ پر وائکنگ وینچرس صدر نشین سچن جوشی کیساتھ دستخط کیے جسکے مطابق نئی دہلی میں بھی ڈریم ہوٹل کا قیام عمل میں آئیگا جس میں 187 گیسٹ رومس اور سوئٹس کے علاوہ دیگر اعلیٰ معیاری سہولیات دستیاب رہینگی ۔

TOPPOPULARRECENT