Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / بدعنوانی کا واقعہ۔ سی بی ائی نے ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کے بشمول چار افراد کو کیاگرفتار

بدعنوانی کا واقعہ۔ سی بی ائی نے ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کے بشمول چار افراد کو کیاگرفتار

اڈیشہ۔جمعرات کے روز ایجنسی ذرائع نے بتایا کہ سی بی ائی نے ریٹائرڈاڈیشہ ہائی کورٹ جج عشرت مسرور قدوسی اور چار لوگوں کو ایک بدعنوانی کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

پچھلی رات کو گریٹر کیلیش میں ریٹائرڈ جج قدوسی کے گھر کے بشمول اٹھ مقامات پر تلاشی کے بعد مذکورہ گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔تلاشی کا کام بھونیشوار اور لکھنو میں بھی جاری رہا۔

سی بی ائی ذرائع نے کہاکہ گرفتا ر ہونے والے دیگر افراد میں پرساد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے لوگ بی پی یادو اور پالاش یادو جو لکھنو میں میڈیکل کالج چلاتے ہیں کے علاوہ بسواناتھ اگروال بروکر‘ اور حوالہ اپریٹر رام دیو سرسوات بھی شامل ہیں۔

سی بی ائی ترجمان نے کہاکہ ’’ گرفتار کئے گئے ارراد کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا‘‘۔

ترجمان نے ایک روز قبل کہاتھا کہ میڈیکل کالج میں داخلوں پر عائد امتناع پر جاری تنازع کو برخواست کرنے کے متعلق دائرہ کردہ مقدمہ میں مبینہ طور پر مدد کے لئے رشوت کا معاملہ درج کیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT