Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / بدعنوانی کیخلاف لڑائی جاری رہے گی

بدعنوانی کیخلاف لڑائی جاری رہے گی

بلدی چناؤ میں بی جے پی کے بہتر مظاہرہ کے بعد مودی کا ادعا
گونڈہ (یوپی) 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے بعد مہاراشٹرا اور بعض دیگر ریاستوں میں مجالس مقامی انتخابات میں اپنی پارٹی بی جے پی کی کامیابی سے حوصلہ پاکر وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ وہ کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑنے کے پابند عہد ہیں۔ مودی نے یہاں انتخابی جلسہ میں کہاکہ اڈیشہ جہاں کافی غربت، فاقہ کشی، بے روزگاری ہے اور جہاں بی جے پی کی کچھ خاص سیاسی طاقت نہیں، وہاں بھی لوگوں نے کافی تائید و حمایت کی ہے کہ ہر کوئی اچنبھے میں پڑگیا ہے۔ حتیٰ کہ اڈیشہ کے غریبوں نے بھی بی جے پی کا ساتھ دیا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ گزشتہ روز مہاراشٹرا نے اپنا فیصلہ سنایا اور کانگریس کا صفایا ہوگیا۔ چاہے اڈیشہ، مہاراشٹرا، چندی گڑھ میں بلدی چناؤ ہوں یا گجرات کے پنچایت چناؤ ،گزشتہ تین ماہ میں جہاں کہیں انتخابات ہوئے، چاہے وہاں بی جے پی کا وجود ہو یا نہیں، عوام نے اپنی تیسری آنکھ کا استعمال کرتے ہوئے اِس پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT