Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / بدعنوانی کے معاملہ میں 10ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

بدعنوانی کے معاملہ میں 10ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

نئی دہلی ۔ 10 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کسٹم ڈیوٹی افسران کے ساتھ ساز باز کرکے سرکاری محصولات میں خرد برد کرنے کے ایک معاملہ میں سی بی آئی نے مغربی بنگال اور بہار کے 10ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔یہ معاملہ کسٹم ڈیوٹی افسران کے ساتھ سازباز کرکے کم یا بغیر کسٹم ڈیوٹی لئے غیر قانونی طریقے سے اشیادرآمد کرکے سرکاری محصولات کونقصان پہنچانے سے متعلق ہے ۔ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نونیت کمار،تشخیصی افسر وکی کمار اور ایک شخص محمد نصیرالدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔کسٹم ڈیوٹی محکمہ نے ملزمان ڈپٹی کمشنر نونیت کمار اور وکی کو پہلے ہی معطل کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT