Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بدعنوان افراد کی وجہ سے حکومت آمدنی سے محروم

بدعنوان افراد کی وجہ سے حکومت آمدنی سے محروم

غریبوں کیلئے مکانات کی تعمیر میں دھاندلیاں: ریونت ریڈی
حیدرآباد۔ 19؍ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کارگذار صدر و قائد تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے غریبوں کو مکانات کی فراہمی اور حکومت کو آمدنی حاصل نہ ہونے میں بعض کرپٹ وزراء کی جانب سے روکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اور اس کی تفصیلات پر مشتمل ایک کھلا مکتوب چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کو روانہ کیا۔ مسٹر ریونت ریڈی نے بتایا کہ جوائنٹ وینچر کے ذریعہ حکومت کو (3) ہزار کروڑ روپئے حاصل ہونا چاہئے اور خانگی اداروں کے قبضوں میں پائی جانے والی اراضیات پر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ اور بتایا کہ خانگی اداروں سے وصول طلب بقایاجات حاصل کر کے ان رقومات کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ قائد تلگودیشم مقننہ پارٹی نے اپنے کھلے مکتوب میں مزید کئی تفصیلات تحریر کیں ۔ اور بتایا کہ اگر حکومت ان تجاویز پر اپنے ردعمل کا اظہار نہ کرنے کی صورت میں عوامی احتجاج منظم کیا جائیگا ۔ علاوہ ازیں اگر ضرورت پڑنے پر عدلیہ سے بھی رجوع ہونے میں کوئی پس و پیش نہیں کیا جائیگا بلکہ عدلیہ سے رجوع ہونے کے فوری طور پر پہل کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ کرپشن میں ملوث پائے جانے والے ورزاء کی مبینہ طور پشت پناہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ وزراء اپنی من مانی اقدامات کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT