Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنامی کے خوف سے نوجوان لڑکی کی خودکشی

بدنامی کے خوف سے نوجوان لڑکی کی خودکشی

شمس آباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سلطان پلی میں ایک نوجوان لڑکی نے بدنامی کے خوف سے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب رادھیکا 18 سالہ ساکن سلطان پلی کی شادی اس ماہ ہی مقرر تھی ۔ کل رات گرمی کی وجہ سے مکان کا دروازہ کھلا رکھ کر سو گئے تھے ۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پڑوسی لڑکا مکان میں داخل ہوا اتنے میں لڑکی کے والد چندریا کی نیند بیدار ہوئی اسے پکڑ کر گاؤں والوں کو جمع کیا اور آج صبح پنچایت بٹھائی گئی جس میں نریش نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگلی ، رادھیکا نے شادی ٹوٹ جانے اور بدنامی کے خوف سے گھر میں خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT