Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ ایرانی ٹولی کے تین افراد گرفتار

بدنام زمانہ ایرانی ٹولی کے تین افراد گرفتار

مسروقہ سونا اور موٹر سائیکلیں ضبط ، کمشنر سائبرآباد سی وی آنند
حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے بدنام زمانہ ایرانی گینگ ٹولی کے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تقریباً ایک کیلو سونا اور 2 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ یہ بات کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے بتائی جو آج یہاں سائبرآباد کمشنریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اس ٹولی کے افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی گینگ ٹولی کے تین افراد 23 سالہ فتح اکرم علی 20 سالہ حیدر اکرم علی ساکن کتول ناگپور مہاراشٹرا کے علاوہ جاوید علی عرف جاوید 35 سالہ متوطن بہار کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے مزید دو ارکان 24 سالہ قلندر اور 25 سالہ بی افسر مفرور بتائے  گئے ہیں ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد نے بتایا کہ یہ ٹولی 32 رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں سے یہ رہزن بہ ذریعہ ٹرین حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہونچتے ہیں اور پہلے سے پارکنگ میں موجودہ موٹر سائیکل لیکر شہر میں گشت کرتے ہیں اور جس مقام پر خواتین کو تنہا دیکھا رہزنی کی واردات انجام دیکر فرار ہوجاتے ہیں ۔ یہ ٹولی ایک دن میں مختلف مقامات پر واردات انجام دیتی ہے اور اور پھر سیدھے ریلوے اسٹیشن پہونچنے کے بعد پارکنگ میں گاڑی رکھ کر اپنے مقام چلے جاتے ہیں ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد نے بتایا کہ اس ٹولی گرفتاری میں ایل بی نگر ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر تفسیر اقبال نے اہم رول ادا کیا اور ایل بی نگر کے علاوہ سرورنگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ٹولی کو بے نقاب کردیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT